مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خادم روح اللہ رستمی نے پیرس منعقد ہونے والے پیر اولمپکس ویٹ لفٹنگ مقابلے میں 242 کلوگرام وزن کامیابی سے اٹھانے کے بعد گولڈ میڈل جیتا۔
واضح رہے کہ روح اللہ رستمی حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خادم ہیں۔
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد انہوں نے اپنا گولڈ میڈل رہبر معظم انقلاب کی خدمت میں اور ایران کی عوام کے نام یہ کہہ کر پیش کیا کہ میرے پاس جو کچھ بھی موجود ہے وہ ائمہ معصومین علیہم السلام، امام رضا علیہ السلام اور امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی برکت کی وجہ سے ہے۔
آپ کا تبصرہ